اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ آسانی سے بنوانے کی خوشخبری دی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے وراثتی تنازعات کو حل کرنے کے لیےکابینہ نے بہت بڑا فیصلہ دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اب بیرون ملک پاکستانی وراثتی سرٹبفکیٹ کے لیے نادرا کی جانب سے دی گئ انتہائ آسان آن لائن سروس سے مستفید ہوں گے.ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بیرون ممالک پاکستانیوں کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹ بنوانے کا عمل انتہائ مشکل تھا مگرنئے متعارف کردہ نظام سے ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو معاونت ملے گی۔