اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کوئٹہ بم دھماکہ کی مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں وار کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے بم دھماکہ کے نتیجہ میں شہید ہونیوالے افراد کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔