اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گڑھی یاسین، کوٹ درانی میں سابق سپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج خان درانی کے گھر جا کر ان کے اہلِخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی سردار عبد الکریم جوکیو، رکنِ صوبائی اسمبلی نواب سردار خان اور برہان خان چانڈیو بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے …
سید غلام مصطفیٰ شاہ کی مرحوم آغا سراج خان درانی کے گھر آمد، اہلِخانہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گڑھی یاسین، کوٹ درانی میں سابق سپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج خان درانی کے گھر جا کر ان کے اہلِخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی سردار عبد الکریم جوکیو، رکنِ صوبائی اسمبلی نواب سردار خان اور برہان خان چانڈیو بھی موجود تھے۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آغا سراج درانی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سوگوار خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے مرحوم آغا سراج درانی کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص، زیرک رہنما تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل دے۔








