سید یوسف رضا گیلانی کاحضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عرس پر جانے والے زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

86

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عرس مبارک پر جانے والے زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔