ملتان ۔ 11 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی ملتان سٹی کی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے سابق وزیر اعظم چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا 9 مقدمات میں بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے،یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی ملک کے واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے نہ صرف عدالتوں کا احترام کیا بلکہ خود ڈٹ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔
عابدہ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ,یہی وجہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی پوری استقامت کے ساتھ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جس سے وہ اللّٰہ تعالیٰ کے علاؤہ دنیاوی عدالت سے بھی سرخرو ہوئے۔ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ سید یوسف رضا گیلانی کو ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائیں۔