لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):سیشن کورٹ نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملزمہ عابدہ کو20 سال قیدِ بامشقت اور8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں نائن سی کے تحت درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزمہ کے قبضے سے20 کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی،کیس میں سات گواہان نے عدالت میں شہادت دی، جن میں پراسیکیوٹر ساجدہ …
سیشن کورٹ لاہور،منشیات فروشی کیس میں ملزمہ کو قید و جرمانہ

مزید خبریں
لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):سیشن کورٹ نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملزمہ عابدہ کو20 سال قیدِ بامشقت اور8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں نائن سی کے تحت درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزمہ کے قبضے سے20 کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی،کیس میں سات گواہان نے عدالت میں شہادت دی، جن میں پراسیکیوٹر ساجدہ گلاب دین نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔








