سیف سٹی پراجیکٹ اہم منصوبہ ہے اس سے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوں گے، ڈی پی او احمدپورشرقیہ

74

احمدپورشرقیہ۔ 27 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے پولیس لائینزبہاولپورمیں سیف سٹی پروجیکٹ کادورہ کیا ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے اس منصوبے سے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، VIPروٹس، اہم شاہراوں اور بازاروں کے ساتھ چوکوںپر کیمرے نصب کئے جائیں گے جن سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے گی۔

بہاول پور شہر کے تمام دفاتر، تعلیمی ادارے،اہم ہوٹلز، پلازوں پر بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس ودیگر مذہبی تہوار کو بھی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ شہر کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔ منصوبے پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے اس بارہ میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور تمام اہم امور کے بارے میں مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کام کو جلدی پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے