سیلاب زدگان ، 44 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ چکیں

63
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):ملک کے ہولناک سیلاب زدگان کے لئے دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے امدادی پروازوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک44 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق منگل کودوپہر تک سیلاب زدگان کے لئے مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات سے 16، ترکیہ سے 11، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے تین، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 2، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 5 اور ترکمانستان سے ایک پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے