سیلاب زدگان کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی جانب سے امدادی سامان لے کر مزید دو پروازیں کراچی پہنچ گئیں

77

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):سیلاب زدگان کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے امدادی سامان لے کر منگل کو مزید دو پروازیں متحدہ عرب امارات سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ان پروازوں میں آنے والے امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے خیمے اور دیگر امدادی اشیاءشامل ہیں۔ ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ، یو این ایچ سی آر اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے پروازوں کا استقبال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی جانب سے انسانی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔