اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لئے ہیلی کاپٹروں کی 140 پروازوں کے ذریعے 550 انفرادی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 29ٹن راشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھجوایا گیا ، ملک کے مختلف حصوں میں 6140 راشن پیکٹس اور 325 ٹینٹ بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچائے گئے ۔
ملک کے مختلف حصوں میں لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں 5231 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ مختلف فارمیشنز میں سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں ۔