24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںسیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل...

سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، قومی ادارہ صحت وبائی امراض کی نگرانی اور اعداد وشمار بھی اکٹھے کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو فلڈ ایمر جنسی آپریشن سیل قومی ادارہ صحت میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات بارے جاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور ماتحت ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے ، تمام صوبوں کے ڈی جیز ہیلتھ کے آفس میں 24/7 کنٹرول روم قائم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب کی کوآرڈینیشن کےحوالے سے فوکل پرسن نامزد ہو چکے ہیں ، وزارت صحت اور اس کے متعلقہ ادارے این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے صوبوں کی ڈیمانڈ کی مطابق ضروری ادویات و ویکسین خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان بھجوائی ہیں اور وزارت صحت ضروری ادویات کے سٹاک کی وافر مقدار میں سپلائی کی مکمل تیاری رکھے ، سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزارت صحت صوبوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ادارہ صحت، سربراہ عالمی ادارہ صحت سمیت ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد اور صوبوں کے صحت حکام اور نمائندے بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں