سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سعودی عرب سےتیسری پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی

128

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سعودی عرب سے ایک پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی ۔ سعودی امدادی پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لانے والی یہ تیسری پرواز ہے۔ دریں اثنا پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے امداد کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔