اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پاکستان میں تباہ کن سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے سلسلے میں چین سےمزید 2 امدادی پروازیں بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین سے اب تک 4 امدادی پروازیں خیمے اور دیگر امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں، ان پروازوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے تین ہزار خیمے پاکستان پہنچائے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہولناک سیلاب سے ہونے والی تباہی اور آزمائش کی اس گھڑی میں بروقت اور قابل قدر تعاون پر بردار ملک چین کا شکر گزار ہے۔