سیمنٹ کی برآمدات میں اگست کے دوران 36 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان سیمینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان سیمینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 0.56 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے ماہ اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2017ءکے دوران پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 0.41 …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان سیمینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 0.56 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے ماہ اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2017ءکے دوران پاکستان نے سیمنٹ کی برآمدات سے 0.41 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاتھا۔اعدادوشمارکے کے مطابق اس دوران سمندرکے راستے سیمنٹ کی برآمدات میں 133.71 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

مزید خبریں