سیمنٹ کی برآمدات میں 2018-19ء کے دوران 12.66 فیصد اضافہ

105

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) سیمنٹ کی قومی برآمدات میں مالی سال 2018-19ء کے دوران 12.66 فیصد اضافہ ہوا ہے،سال کے دوران 46.88 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال ( 2018-19ء )کے دوران مالی سال 2017-18 کے مقابلے میں 9.12 ملین ٹن زائد سیمنٹ برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال (2019-20 ئ) کے ابتدائی ماہ جولائی 2019ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی طلب میں 2.55 فیصد کی کمی سے مقامی فروخت 2.97 ملین ٹن تک کم ہوگئی جبکہ جولائی 2018 ء کے دوران3.04 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیاگیا تھا تاہم سیمنٹ کی برآمدات میں 2 فیصد کے اضافے سے برآمدات کا حجم 0.52 ملین ٹن کے مقابلے میں 0.53 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔