اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکی چوتھی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی صنعت کے منافع میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران مقامی شعبہ کا منافع 17.04 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار نبیل خورشید کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کا منافع 11.757 ارب روپے رہا تھا۔ اس …
سیمنٹ کی صنعت کے منافع میں تین ماہ کے دوران 45 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکی چوتھی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی صنعت کے منافع میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران مقامی شعبہ کا منافع 17.04 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار نبیل خورشید کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کا منافع 11.757 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکی چوتھی سہ ماہی کے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی صنعت کے منافع میں 45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سیمنٹ کی صنعت کا منافع 54.4 ارب روپے رہا ہے جو مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں چار فیصد کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔








