سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ،مئی میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی، مئی میں اب تک دوفیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اسی طرح سیمنٹ کی برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ ہواہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 36.62 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 42.66 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، ابتدائی اندازوں کے مطابق مئی 2023 میں ملک میں 3.22 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 3.15 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 4.07 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.97 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مئی میں 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں 0.17 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی۔