اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سیمنٹ کی فروخت (مقامی فروخت و برآمد ات )میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 9.66فیصد اضافہ ہوا ہے، اس عرصہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 13.11 فیصد اضافہ جبکہ برآمدا ت میں 3.72 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن (اےپی سی ایم اے) کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران …
سیمنٹ کی فروخت میں 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 9.66 فیصد اضافہ ہوا،اےپی سی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سیمنٹ کی فروخت (مقامی فروخت و برآمد ات )میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 9.66فیصد اضافہ ہوا ہے، اس عرصہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 13.11 فیصد اضافہ جبکہ برآمدا ت میں 3.72 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن (اےپی سی ایم اے) کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت بشمول برآمدات و لوکل سیلز کا حجم 25.783 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر 2024 کی ششماہی میں فروخت کا حجم 23.510 ملین ٹن رہا تھا ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کےمقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی6 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.273 ملین ٹن یعنی 9.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اعداد وشمار کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 18.700 ملین ٹن کے مقابلہ میں 21.152 ملین ٹن تک بڑھ گئی اور جاری مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 2.452 ملین ٹن یعنی 13.11 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 3.72 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور سیمنٹ کی ملکی برآمدات جولائی تا دسمبر 2024 کی 4.810 ملین ٹن برآمدا ت کے مقابلہ میں 0.179ملین ٹن یعنی 3.72 فیصد کی کمی سے جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران 4.631 ملین ٹن رہیں ۔ اےپی سی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (برآمدات و مقامی )میں 0.063 ملین ٹن یعنی 1.47 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے اور برآمدات کا حجم 4.284 ملین ٹن کے مقابلہ میں 4.347 ملین ٹن تک پہنچ گیا ۔
اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں بھی 6.42 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے اور مقامی فروخت کا حجم دسمبر 2024 کی3.5ملین ٹن فروخت کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران 3.725 ملین ٹن پہنچ گیا ۔ دوسری جانب دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر2025 کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں ایک لاکھ 61 ہزار 865 ٹن یعنی 20.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا حجم 7 لاکھ 83 ہزار 550 ٹن کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران 6لاکھ 21 ہزار 685 ٹن تک کم ہوگیا ۔








