سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے پارٹی رہنمائوں اور ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

115

لاہور۔10اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنمائوں اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ بھی شامل تھیں -ملاقاتوں میں حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کے عوام دوست پروگرام، مہنگائی میں کمی اور ریکارڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،ارکان اسمبلی نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں انتظامی انقلاب برپا کردیا ہے-

پارٹی رہنماوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی شفافیت، میرٹ اور کرپشن سے پاک گورننس کیلئے کام کررہی ہیں -حمیدہ وحیدالدین، رانا اعجاز احمد نون، میاں محمد معین وٹونے بھی سینئر وزیر سے ملاقات کی-سابق رکن قومی اسمبلی محمدطفیل، سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری اشرف اور ڈاکٹر مظفر شیخ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے- پارٹی رہنما توفیق بٹ، عامر حیات ہراج، محترمہ شہربانو اورچوہدری شہبازنے بھی سینئر وزیرسے ملاقات کی –

پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول، رانا اسحاق، سلطان طارق باجوہ،نوید اشرف، شعیب صدیقی اور تیمور علی خان نے بھی ملاقات کی – محمود الحسن چیمہ، سعید اکبر خان، رانا عبدالمنان، ملک غلام قاسم، عون جہانگیرنے بھی سینئر وزیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں – منصور اعظم، میاں منیر، محمد سبطین بخاری اور گلزار احمدبھی سینئر وزیر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے -سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے پارٹی لیڈرزاور ارکان اسمبلی کے تمام جائز مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔