سینئر رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی جماعت وفاق سمیت صوبہ پنجاب میں بھی مضبوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی جبکہ منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوٰی کیا کہ زیادہ …

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی جماعت وفاق سمیت صوبہ پنجاب میں بھی مضبوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی جبکہ منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوٰی کیا کہ زیادہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے اور ان کی جماعت پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے درکار نمبرز حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں کرپشن فری حکومت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری کوشش کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں انسانی حقوق کی بہتری سمیت اداروں کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہوئے ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی مبصرین اور یورپی یونین کے نمائندے بھی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان اور چین بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو مستقبل میں مزید بہتر اور مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے اور اس روز ملک کا نیا امیج پیش کیا جائے گا۔