لاہور۔09 ستمبر(اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے عطیات کی اپیل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک کو خشک سالی اور پانی کی قلت سے نجات حاصل ہوگی،آبی ذخائر نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں گر جاتا ہے جبکہ اس سے سیلاب کی صورت میں جان و مال کو ہونے والے بڑے نقصان اور تباہی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔