جولائی 2018ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 54 فیصد کا اضافہ

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال 2018-19ءمیں ماہ جولائی کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 19.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 10.5 ملین ڈالر یعنی 54 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔