ملاکنڈ ،ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا عوامی آگاہی پیغام، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں

گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملاکنڈ۔ 29 جون (اے پی پی):گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو کے مطابق شہری زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں، دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے سوتی کپڑے پہنیں۔ سر کو ٹوپی، رومال یا چھتری سے ڈھانپنا ضروری ہے۔ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں کبھی گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ چکر، شدید پیاس، کمزوری یا بے ہوشی کی صورت میں فوراً مریض کو ٹھنڈی جگہ منتقل کر کے طبی امداد لی جائے۔ ریسکیو 1122 نے کہا کہ ادارہ ہر دم عوام کی مدد کے لیے تیار ہے اور شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔