سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے مشکل صورتحال کیلئے تیار تھا، شاداب خان

128
شاداب خان
سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے مشکل صورتحال کیلئے تیار تھا، شاداب خان

ہمبنٹوٹا۔24اگست (اے پی پی):پاکستان کے سٹار آل رائونڈر شاداب خان کو افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعرات کو میچ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ جب آپ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہوں تو ان مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، اس طرح کی صورتحال میں ہر ممکن حد تک پرسکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

پچ نئی تھی اور افغانستان کے پاس ورلڈ کلاس سپنرز کی وجہ سے فاسٹ بائولرز کو اٹیک کرنے کا پلان تھا جس میں کافی حد تک کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ بائونڈریز بہت بڑی تھیں اس لئے ڈبل رنز کا پلان بنایا۔