اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکورٹی اسٹڈیزنے ’’سائبر سپیس بطور عالمی مشترکہ مسئلہ؛ عالمی قوانین کی تشکیل و نفاذ “ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کانفرنس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر، سائبرسیکورٹی ، ڈیٹا پرائیویسی اور ڈیجیٹل فرانزک ماہر خواجہ محمد علی ، ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جاوید احمد، صدر ، سی اے ایس ایس، جمال عزیز، ایگزیکٹوڈائریکٹر، ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء( آر ایس آئی ایل )، ڈاکٹر کاشف کفایت، ڈائریکٹر، نیشنل سینٹر فار سائبر سیکورٹی ( این سی سی ایس ) اور زنیرہ ، ڈائریکٹر ،
ایس سی سی ایس نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خواجہ محمد علی نے ”قومی سائبر سیکورٹی پالیسی، قومی سلامتی کو درپیش سائبر خطرات اور ردعمل کا میکنزم‘‘ پر اپنے کلیدی خیالات پیش کیے۔سیشن کی میزبانی ایئر مارشل(ریٹائرڈ) زاہد محمود ، ڈائریکٹر، سی اے ایس ایس نے کی ۔