سینٹیاگو گونزالیز ٹورے اورایڈورڈ راجر واسلین کو یورپین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

برسلز۔18اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز ٹورے اوران کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کےڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئی ۔ نیدرلینڈ کے سینڈر آرینڈز اور ان کے برطانوی جوڑی دار لیوک جانسن نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں میکسیکو کے ٹینس …

برسلز۔18اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز ٹورے اوران کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کےڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئی ۔ نیدرلینڈ کے سینڈر آرینڈز اور ان کے برطانوی جوڑی دار لیوک جانسن نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز ٹورے اوران کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کے سینڈر آرینڈز اور ان کے برطانوی جوڑی دار لیوک جانسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سینٹیاگو گونزالیز ٹورے اوران کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو 6-2، 3-6 اور 8-10 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

 

مزید خبریں