سینٹ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے،مہنگائی ختم کرنے کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر ریلوےاعظم خان سواتی کی میڈیا سے گفتگو

48
سینٹ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے،مہنگائی ختم کرنے کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر ریلوےاعظم خان سواتی کی میڈیا سے گفتگو
سینٹ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے،مہنگائی ختم کرنے کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر ریلوےاعظم خان سواتی کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی۔26فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے،مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے جسے ختم کرنے کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،ریلوے کو پچھلے پچاس سال سے خسارے کا سامنا تھا جو اس سال ختم ہوجائے گا،حکومت معیشت کی بحالی کے لئے تعمیراتی صنعت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ قیمتی ریلوے کی اراضی ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئندہ ہفتے ریلوے کی قیمتی اراضی کو ڈویلپ کروایا جائے گا تاکہ نئے مکانات اور شاپنگ سنٹرز بنانے کے لئے تعمیراتی صنعت کی قابلیت کو بھی استعمال کیا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پہلے بلڈ2021کنسٹرکشن ٹریڈ فئیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے حکومت بنی ہے سب بڑا فوکس تعمیراتی صنعت پر دیا جا رہا ہے اور ہماری معیشت کی بحالی کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی ایک صنعت سے 42دیگر صنعتیں وابستہ ہیں،آرسی سی آئی نے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں بڑی بڑی فرمیں شامل ہیں اور تمام فرموں کے سربراہان نوجوان ہیں اور ان کا وژن ایسا ہے جو تعمیراتی صنعت میں ایک جدت سامنے لائیں گے جس سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لئے حکومت اپنے وعدے کے مطابق بہترین لائحہ عمل اپنارہی ہے۔سینٹ کے اندر تین مارچ کو ہماری اکثریت ہونے جا رہی ہے جس کے بعدتمام ریفامرز اور رولز میں تبدیلی کے لئے پارلیمنٹ کے اند راپنا اہم کردار اداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ قیمتی رئیل اسٹیٹ پاکستان ریلوے کے پاس ہے۔پورے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئندہ ہفتے ریلوے کی قیمتی اراضی کو ڈویلپ کروایا جائے گا تاکہ نئے مکانات اور شاپنگ سنٹرز بنانے کے لئے تعمیراتی صنعت کی قابلیت کو بھی استعمال کیا جاسکے جس سے نہ صرف حکومت کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے ملک کے سرمایہ کار اور ڈویلپرز اس پروجیکٹ سے مستفید ہو سکیں گے اور معیشت بہتر ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ایک قابل انسان ہیں اوربڑی اکثریت سے جیتیں گے۔ سینٹ انتخابات میں ہماری اکثریت ہے اپوزیشن اپنے گھر کی خیر پر توجہ دے ۔اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نمائشوں سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور راولپنڈی چیمبر آف کا مرس مبارکباد کا مستحق ہے ۔انہوں نے آئندہ ریلوے سے متعلقہ نمائش کے لئے آر سی سی آئی کے ساتھ اشتراک کی بھی بات چیت کی۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا نے اس موقع پر بتایا کہ ایکسپوکا مقصد کاکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،تین روزہ ایکسپو میں ہاوسنگ اور تعمیرات کے شعبے سے منسلک فرموں نے سٹالز لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے ساتھ چالیس سے زائد صنعتیں جڑی ہوئی ہیں۔چیمبر نے وزیر اعظم کی جانب سے کنسٹرکشن پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے اور آخری تاریخ میں توسیع سے کنسٹرکشن کے شعبہ میں مزید تیزی آئے گی۔چئیرمین یکسپوسردار تنویر سرورنے کہا ہے کہ یاکسپو میں بلڈرز کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پروجیکٹس کی بہتر انداز میں تشہیر کرسکیں ۔