سینٹ سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو اہم بلز کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سینٹ سے ایف اے ٹی ایف کے متعلقہ دو اہم بل منظور ہوئے ہیں جس پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس قانون سازی سے ہمیں ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈ لائن پر پورا اترنے میں مدد ملے گی۔ جمعرات کو ویڈیو پیغام میں وزیر …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سینٹ سے ایف اے ٹی ایف کے متعلقہ دو اہم بل منظور ہوئے ہیں جس پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس قانون سازی سے ہمیں ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈ لائن پر پورا اترنے میں مدد ملے گی۔ جمعرات کو ویڈیو پیغام میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ان دو اہم بلز میں ایک اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ایکٹ 1948ءترمیمی بل اور دوسرا انسداد دہشت گردی سے متعلقہ یو آر ایس کا بل منظور ہوا۔ اس قانون سازی کے ذریعے ہمیں ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈ لائن پر پورا اترنے میں مدد ملے گی، میں پوری قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور گزارش کروں گا کہ اس عید کو سماجی فاصلہ کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے منائیں۔