اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو کسی اور کی جنگ میں دھکیلنا بہت غلط فیصلہ تھا اس کے اثرات اب تک بھگت رہے ہیں ، اس فیصلے کے خلاف قوم دو حصوں میں بٹ گئی تھی ،اکثریت نے اسے غلط قرار دیا …
سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کا دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو کسی اور کی جنگ میں دھکیلنا بہت غلط فیصلہ تھا اس کے اثرات اب تک بھگت رہے ہیں ، اس فیصلے کے خلاف قوم دو حصوں میں بٹ گئی تھی ،اکثریت نے اسے غلط قرار دیا ، مغرب اسرائیل کے اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اس کا توڑ بہت لازمی ہے ، پیغام پاکستان کو کامیاب بنانے کے لئے گلی ،کوچوں ،مساجد میں لیکر جانا ہوگا۔ وہ منگل کو ایوان صدر میں تشدد ،انتہا پسندی ،دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین نے کی جبکہ تقریب کے اعزازی مہمان وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور مہمان خصوصی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال تھے ۔تقریب میں پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان ،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر معصوم یوسفزئی ، پانچوں دینی تعلیم کے بورڈز کے سربراہان ،اراکین پارلیمنٹ ، غیر ملکی سفارتکاروں،مختلف مکاتب فکر کے جید علماءکرام ، اساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔







