سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور ورلڈ مسلم کانگریس کے سیکرٹری جنرل سینیٹر راجہ ظفر الحق سے فلسطین کے نئے سفیر میجر جنرل جواد احمد رابیع کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور ورلڈ مسلم کانگریس کے سیکرٹری جنرل سینیٹر راجہ ظفر الحق سے فلسطین کے نئے سفیر میجر جنرل جواد احمد رابیع نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق راجہ ظفر الحق نے نئے سفیر کا خیرمقدم کیا اور فلسطینی کاز کیلئے پاکستانی قوم کی حمایت کے عزم …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور ورلڈ مسلم کانگریس کے سیکرٹری جنرل سینیٹر راجہ ظفر الحق سے فلسطین کے نئے سفیر میجر جنرل جواد احمد رابیع نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق راجہ ظفر الحق نے نئے سفیر کا خیرمقدم کیا اور فلسطینی کاز کیلئے پاکستانی قوم کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ فلسطینی سفیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعاون اور اقتصادی تعلقات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام القدس الشریف کی کاز کیلئے مسلسل اور بھرپور حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

مزید خبریں