سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی مہم کا باقاعدہ آغاز اپنی ذات سے کیا ، وہ 1100کنال کے وزیراعظم ہاﺅس کو چھوڑکر 4کنال سے بھی کم رقبے کے گھر میں منتقل ہوئے ہیں ، وزیراعظم ہاﺅس میں ایچ ای سی سینٹر آف ایکسیلنس یونیورسٹی بنانے کے لئے …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی مہم کا باقاعدہ آغاز اپنی ذات سے کیا ، وہ 1100کنال کے وزیراعظم ہاﺅس کو چھوڑکر 4کنال سے بھی کم رقبے کے گھر میں منتقل ہوئے ہیں ، وزیراعظم ہاﺅس میں ایچ ای سی سینٹر آف ایکسیلنس یونیورسٹی بنانے کے لئے ہوم ورک جاری ہے، دوسرے مرحلے میں گورنر ہاﺅس ،وزیراعلی ہاﺅسز اور دیگر بڑے بڑے سرکاری ہاﺅسز کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے ، لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، بڑے بڑے محلات میں رہ کر حکمرانوں کی عیاشی کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے کفایت شعاری اور سادگی کے لئے قانون سازی کے ذریعے لانگ ٹرم پالیسیاں نافذ کریں گے، طاقتور ،کمزور ،امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون اور پالیسی ہوگی، یہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے لئے پیغام ہے کہ وہ خود اور ان کی ٹیم عوام کے ٹیکس کے پیسوں کے رکھوالے ہیں، اب عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا ۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس میں کہی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جس ملک میں 8کروڑ لوگوں کو صاف ٹوائلٹ کی سہولت نہ ہو ،21فیصد لوگ ماحولیاتی آلودگی کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہو ں،23 ملین بچے سکولوں سے باہر ہوں ،5 سال کے بچے گندے پانی کے باعث مر رہے ہوں ،45 فیصد بچوں کی غذائی قلت کے باعث ذہنی نشوونما نہ ہو، جہاں عورتیں زچگی کے دوران موت کے منہ میں جارہی ہوں اور جو ملک انسانی وسائل کی درجہ بندی میں 188ممالک میں سے 147ویں نمبر پر ہو، اس ملک کے حکمران کیسے بڑے بڑے محلات میں اپنی شاہانہ زندگی کے لئے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دردی سے استعمال کرسکتے ہیں ۔

مزید خبریں