سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ” اے پی پی“ سے گفتگو

97

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے‘ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن گزشتہ دس سال کے دوران قرضے کے لئے گئے 24 ہزار ارب روپے سے متعلق تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ” اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو ہزار ارب روپے قرضوں پر سود کی قسط کے ادا کئے جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت کوئی قرضے نہیں لے رہی صرف ان قسطوں کی ادائیگی کے لئے قرضہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے موثر اور جامع اقدامات کر رہی ہے۔