سینیٹ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے ارکان 4 ستمبر کو نئے صدر کا انتخاب کریں گے

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان 4ستمبر کو نئے صدر کا انتخاب کرینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریزائیڈنگ افسروں کو کاغذات نامزدگی 27اگست کو نصف شب تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال29اگست کو صبح دس بجے کرینگے جبکہ وفاقی دارالحکومت …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان 4ستمبر کو نئے صدر کا انتخاب کرینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریزائیڈنگ افسروں کو کاغذات نامزدگی 27اگست کو نصف شب تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال29اگست کو صبح دس بجے کرینگے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی آئندہ روز رات بارہ بجے تک واپس لے سکتے ہیں۔کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح دس کے بجے شروع ہو گی جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی۔صدر ممنون کی پانچ سالہ مدت اگلے مہینے ختم ہو رہی ہے۔