سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر مرکوز اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مستقبل میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں لاجسٹک، انتظامی اور تکنیکی امکانات کے جائزے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم آفس سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مستقبل میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں لاجسٹک، انتظامی اور تکنیکی امکانات کے جائزے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم آفس سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور ملک میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

نائب وزیر اعظم /وزیر خارجہ نے مستقبل کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں لاجسٹک، انتظامی اور تکنیکی امکانات کے جائزے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر برائے پنجاب، وزیر کھیل بلوچستان، سیکرٹری برائے امورِ خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ صوبائی سیکرٹری کھیل اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں