اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے قومی خبر رساں ادارہ ”اے پی پی“ کے سابق چیف نیوز ایڈیٹر عثمان حمید خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک سینئر اور تجربہ کار صحافی تھے، شعبہ صحافت میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔