اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے صحافی مستنصر عباس کے بھائی شبیہ عباس کو فون کرکے مستنصر عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔