اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر شبلی فراز نےنامور صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج ہم صحافتی میدان کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگئے۔
اُنہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری قدروں کے فروغ میں ان کے روشن کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے، اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔