سینیٹر شوکت فیاض ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

89

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):سینیٹر شوکت فیاض ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔پیر کو حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

شوکت فیاض ترین 20دسمبر کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔قبل ازیں وہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔