سینیٹر شیری رحمان کا کراچی کے علاقے سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج سے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ان کا …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور اس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے سندھ حکومت پوری طرح متحرک ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ گیس لیکج کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں، عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔