سینیٹر شیری رحمان کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق شیری رحمن نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ جرأت و قربانی کی تاریخ رقم کی، میجر رضوان طاہر اور دیگر جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے، بہادر قوم میجر …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق شیری رحمن نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ جرأت و قربانی کی تاریخ رقم کی، میجر رضوان طاہر اور دیگر جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے، بہادر قوم میجر رضوان اور جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، مستونگ جیسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ شہداء کا خون نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔