سینیٹر عرفان صدیقی کا معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد پر زور

111
Senator Irfan-ul-Haq Siddiqui
Senator Irfan-ul-Haq Siddiqui

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اقتصادی استحکام کے حصول کے لئے تجاویز دینے کی دعوت دی۔

اتوار کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی قیادت 9 مئی کو پیش آنے والے واقعے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے 9 مئی کو ہونے والے واقعے کے حوالے سے سخت پیغام دیاتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اس بات کا اشارہ دیا کہ اس معاملے پر کوئی بھی بات چیت یا مذاکرات کی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی کے دعووں سے متصادم، کسی پارٹی کے ساتھ کسی مخصوص ایجنڈے پر بات نہیں کی گئی ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے 9 مئی کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے اقدامات پر سوال اٹھایا اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اقتصادی استحکام کے حصول کے لیے تجاویز دینے کی دعوت بھی دی ہے۔