اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی بدھ کو وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی رہائش گاہ گئے۔ انہوں نے رائے ریاض حسین کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے …
سینیٹر عرفان صدیقی کی رائے ریاض حسین کی رہائش گاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی بدھ کو وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی رہائش گاہ گئے۔ انہوں نے رائے ریاض حسین کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے رائے ریاض حسین اور ان کے صاحبزادے رائے ثاقب حسین سے ملاقات کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔رائے ریاض حسین نے ان کی آمد اور اظہار تعزیت پر سینیٹر عرفان صدیقی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔








