کراچی۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی میڈیا گیلری کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ سینیئر صحافیوں میں گھل مل گئے اور پی ایس ایل کے ملک میں انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فیصل جاوید نے اپنی گفتگو میں …
سینیٹر فیصل جاوید کا پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا گیلری کا دورہ

مزید خبریں
کراچی۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی میڈیا گیلری کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ سینیئر صحافیوں میں گھل مل گئے اور پی ایس ایل کے ملک میں انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فیصل جاوید نے اپنی گفتگو میں پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کا بہترین امیج قائم ہونے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کے لئے بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے دنیا میں اچھا مسیج جائے گا۔








