سینیٹر فیصل جاوید کی نوجوت سنگھ سدھو سے ٹیلی فون پر رابطہ

63
وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اسلامی دنیا کو متحد کرنے اور عالمی فورمز پر فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بھرپور آواز بلند کی، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیںکرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے یہ رابطہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خطے میں امن کی خاطر حکومت پاکستان کے اس تاریخی اقدام اورراہداری کی افتتاحی تقریب نوجوت سنگھ سدھو بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اس احسن اقدام پر وزیراعظم سے اظہار تشکرکیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دعوت دینے پر سینیٹر فیصل جاوید کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام سکھ برادری پاکستان کے اس اقدام پر خوش ہے۔