اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کے تحت مقرر کردہ تمام اہداف کامیابی سے عبور کر لئے ہیں، ماحولیات کے تحفظ اور صاف و سرسبز پاکستان کا مقصد حاصل کرنے کے لئے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی ہے، صوبوں کے ساتھ شراکت داری …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی 100 روزہ پروگراموں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کے تحت مقرر کردہ تمام اہداف کامیابی سے عبور کر لئے ہیں، ماحولیات کے تحفظ اور صاف و سرسبز پاکستان کا مقصد حاصل کرنے کے لئے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی ہے، صوبوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے 10 بلین ٹری سونامی اور صاف و سرسبز پاکستان جیسے پروگراموں کو نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ وہ پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 100 روزہ پروگراموں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے 100 روزہ ایجنڈے کے دو اہداف تھے، پہلا ہدف پاکستان کی سمت درست کرنا جبکہ دوسرا ہدف اگلے 1800 دنوں کی منصوبہ بندی کرنا تھا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 100 روزہ ایجنڈے کے تحت نہ صرف اہداف حاصل کئے ہیں بلکہ ہم ان سے آگے بڑھ گئے ہیں۔ امین اسلم نے کہا کہ وژن، اہداف، اونرشپ، یکجا کرنا اور عملدرآمد 100 روزہ پروگرام کے اہم نکات ہیں۔ پروگرام میں کامیابی کے لئے ان تمام مراحل پر کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق دو بڑے منصوبوں 10 بلین ٹری سونامی اور کلین گرین پروگرام شروع کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی پر اس منصوبے کو پورے ملک تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام صوبوں سے پی سی ون بن کر آ گئے ہیں، صوبوں کے ساتھ مشاورت کے لئے تقریباً 50 اجلاس منعقد کئے گئے، اگلے مرحلے میں وفاق اور صوبوں کے منصوبوں کو یکجا کر کے ان کا نفاذ کرنا ہے۔








