مینز جونیئر ایشیا کپ کے برونز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔میچ کے آغاز میں ملائیشیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا
مینز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر براونز میڈل جیت لیا

مزید خبریں
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):مینز جونیئر ایشیا کپ کے برونز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔میچ کے آغاز میں ملائیشیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 11ویں منٹ میں آدم جوہری کے فیلڈ گول جبکہ 13ویں منٹ میں فہمی سوزینی کے پینلٹی کارنر گول کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم پاکستان جونیئر ٹیم نے بہترین حکمت عملی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں زبردست واپسی کی۔پاکستان کی جانب سے رانا عبد السمیع نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34ویں اور 47ویں منٹ میں دو فیلڈ گول اسکور کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ 52ویں منٹ میں محمد شہیر نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلائی، جبکہ 56ویں منٹ میں ولید رانا نے پینلٹی اسٹروک پر گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح 2-4 سے یقینی بنادی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور آفیشلز کو شاندار فتح اور برونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔







