سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار اورتجارت کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون جاری ہے
محکمہ وائلڈ لائف نے تیتر،بٹیراور مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث 9 ملزمان کے چالان کر دئیے

مزید خبریں
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار اورتجارت کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون جاری ہے،جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیوں کے دوران وائلڈ لائف رینجرزنے تیتر،بٹیراور مرغابی کے غیر قانونی شکار اور تجارت میں ملوث 9ملزمان کے چالان کئے، کارروائیوں میں بٹیر کے 14نیٹنگ گئیرز اور 5 زندہ بٹیر برآمد،5 ملزمان کو 2 لاکھ 55 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ جبکہ دیگر کیخلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئیں۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز شیخو پورہ نے تحصیل مرید کے میں مرغابی کے 1 غیر قانونی شکاری کو گرفتار کر کے اسے 65 ہزار روپے جرمانہ کیا،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر محمد طارق نے ائر گن کیساتھ تیتر کے غیر قانونی شکار میں مصروف 1 شکاری کو گرفتار کر کے مبلغ 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ بٹیر کے 1 شکاری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی رانا محمد اشفاق نے بٹیر کے 1 غیر قانونی ڈیلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5 زندہ بٹیر برآمد کر کے قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے اور شکاری کو20 ہزار روپے جرمانہ کیا،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور ریجن مجاہد کلیم کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز بہاولپور اور رحیم یارخان نیائرگن کے ساتھ جنگلی پرندوں کے 1 غیر قانونی شکاری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،مرغابی کا 1 شکاری گرفتار کیا اور 6 بٹیر نیٹنگ گئیرز ضبط کر کے ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائیں،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز ملتان،خانیوال اور لودھراں نے بٹیر کے 8 غیر قانونی نیٹنگ گئیرز ضبط اور3 ملزم گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔







