اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم دوبارہ سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، ان کا نام پی ٹی آئی کے نعمان وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے تجویز کیا۔ سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ہیں جبکہ ارکان میں نزہت صادق، پرویز رشید، محمد اکرم، …
سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم دوبارہ سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم دوبارہ سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، ان کا نام پی ٹی آئی کے نعمان وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے تجویز کیا۔ سینٹ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ہیں جبکہ ارکان میں نزہت صادق، پرویز رشید، محمد اکرم، مولانا عبدالغفور حیدری، امام الدین شوقین، نعمان وزیر خٹک، تاج محمد آفریدی، نصیب اللہ بازئی اور گل بشریٰ شامل ہیں۔ سینٹ کمیٹی دفاعی پیداوار پاکستان کے دفاعی پیداوار سیٹ اپ کی نگرانی یقینی بناتی ہے جن میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کینٹ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی)، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ، ملٹری وہیکل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ایم وی آر ڈی ای)، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پوری، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس وائی اینڈ ای ڈبلیو) شامل ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی جیو سٹریٹجک صورتحال نے سیکورٹی کا نمونہ بدل کے رکھ دیا ہے جس کے باعث دفاعی پیداوار کی صنعت میں سٹرکچر اور ٹیکنالوجی کو بہتر کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، اسی وجہ سے مالی مشکلات کے باوجود ہم دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تحقیق اور مقامی سطح پر دفاعی مصنوعات بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔







