اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزارت دفاع کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اپنی وفاداریاں اور نظریات تبدیل کرنے اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاستدان نظام کو تباہ کر دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کو ٹف ٹائم دے گی،بدھ کو ایک نجی …
سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزارت دفاع کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اپنی وفاداریاں اور نظریات تبدیل کرنے اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاستدان نظام کو تباہ کر دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں ہر سیاسی جماعت کو ٹف ٹائم دے گی،بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبائی وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت سے پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بہت سی سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے،یہ عناصر موقع پرست ہیں جو سیاسی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہماری کردار کشی کی گئی لیکن یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی مقبولیت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔







