سینیٹ اجلاس، الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش

110
سینیٹ اجلاس، الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش
سینیٹ اجلاس، الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا ( سینیٹ )میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کر دی گئی۔ جمعے کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 16 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،

الیکشن کمیشن کے کردار اور رپورٹ پر ایوان میں بحت ہونی چاہیے۔ وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن بھی آپ کے سامنے ہیں۔ صدر نشین عرفان صدیقی نے کہا کہ تمام ارکان الیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیں، ہم آئندہ ہفتے ایوان کی رائے لے لیں گے کہ اس پر بحث کرنی ہے کہ نہیں۔